ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دیدی

پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: Pakistan champions England champions
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں پاکستان چمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دیدی، پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور صہیب مقصود نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے،ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان چیمپئنز کی جانب سے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا،کامران اکمل اور شرجیل خان تو بڑا اسکور نہ کرسکے لیکن صہیب مقصود اور شعیب ملک نے خوب رنگ جمایا۔ 

صہیب نے چھ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 64 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 33 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان چیمپئنز کا اسکور 4 وکٹ پر 196 رنز رہا، جوابی بیٹنگ میں انگلینڈ چیمپئنز کو کسی بھی موقع پر کھل کر کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔ 

فل مسٹرڈ 30 رنز اور 24 رنز بنانے والے کیوین او برائن کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی پاکستان چیمپئنز کی مضبوط بولنگ کا سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 117 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، پاکستان چیمپئنز کے سعید اجمل نے 3 اور عبدالرزاق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔