وزیرآباد؛ ظالم زمیندار کا بے زبان گدھی پر بہیمانہ تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کردیا

8 Jul, 2024 | 12:04 AM

نیرعالم : وزیرآباد کے نواحی علاقے بھٹی کے میں ظالم زمیندار کی جانب سے بے زبان گدھی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ 

 زمیندار اویس گجر نے کھیتوں میں داخل ہونے پر درانتی سے گدھی کا کان کاٹ دیا، ساتھ ہی بے پناہ تشدد کر کے گدھی کی ٹانگیں بھی توڑ ڈالیں، زمیندار کے تشدد سے بے زبان گدھی کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ 

 واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔پولیس تھانہ صدر نے گدھی کا کان کاٹنے اور بے جا تشدد کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم کے خلاف زیر دفعہ 429 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او گوہر عباس کا کہنا ہے کہ گدھی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد زمیندار کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ 

گدھی کے مالک ساجد کا کہنا ہے کہ زمیندار اویس نے گدھی پر ظلم کی انتہا کی ہے، بااثر زمیندار کو کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

مزیدخبریں