ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس سے زمینی تجارت کاآغاز، دھاگہ اور چنے لے کر روسی ٹریلر طورخم سے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan receives first consignment of goods from Moscow under Transport International routs convention, City42
کیپشن: اسلام آباد میں روسی سفارتخانے کے مطابق ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹس کنونشن کے تحت سامان کا پہلا ٹرک روس سے پاکستان پہنچ گیا ہے، مئی 2023 تک، روس اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹس کنونشن کے تحت  روس کے دارالحکومت ماسکو سے تجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئیں، ماسکو سے دھاگہ اور چنا لے کر دو مال بردار گاڑیاں طورخم سرحد سے پاکستان پہنچیں۔

پاک روس تجارتی معاہدہ شہباز شریف حکومت کی کوشش سے مارچ 2023 میں ماسکو میں طےہوا تھا۔ جس کے تحت پاکستان روس کو چاول، دوائیں، پھل اور کھیلوں کے سامان سمیت 26 اشیا برآمد کرے گا جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات، ایل این جی، گندم اور دھاگے سمیت 11 اشیا درآمد کی جائیں گی۔ 

پاک روس تجارتی معاہدہ کے تحت روسی خام  تیل کے جہاز پہلے ہی سمندری راستہ سے کراچی پہنچ چکے ہیں، زمینی راستہ سے روسی دھاگے کی یہ پہلی کنسائنمنٹ طورخم بارڈر عبور کر  کے پاکستان پہنچی ہے۔

اسلام آباد میں روسی سفارتخانے کے مطابق ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹس کنونشن کے تحت سامان کا پہلا ٹرک روس سے پاکستان پہنچ گیا ہے، مئی 2023 تک، روس اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، اس تجارت کا حجم 760 ملین ڈالر سے زیادہ تھا۔