سید عارف حسن ایک بارپھر اولمپک کونسل آف ایشیا کے نائب صدر منتخب

8 Jul, 2023 | 09:33 PM

ویب ڈیسک: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن ایک بارپھر اولمپک کونسل آف ایشیا کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔

نائب صدر کا انتخاب بنکاک میں اولمپک کونسل آف ایشیا کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا گیا

بنکاک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا نے ایک بارپھر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کو  نائب صدر منتخب کرلیا، ان کا انتخاب اولمپک کونسل آف ایشیا کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔

او سی اے کی صدارت کے لیے شیخ طلال فہد الاحمد الجابر الصباح پر اعتماد کا اظہار کیاگیا۔ سید عارف حسن پہلی بار دوہزار سات میں اولمپک کونسل آف ایشیا کے نائب صدر منتخب ہوئے تھے، اولمپک فیملی کے لیے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے لگاتار وہ اس عہدے پرمنتخب  ہوتے آ رہےہیں۔

مزیدخبریں