ویب ڈیسک: کراچی میں ڈی سی ملیرآفس کی ملازمہ کو رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی سی ملیرآفس کی ملازمہ کی رشوت لینے کی وڈیو لیک ہونے کا معاملے کا نوٹس لیا تھا ، محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ملزمہ اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی ، سینئر کلرک شبانہ کنول کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،ملزمہ اور اسکے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کت تحقیقات شروع کردی گئیں۔