ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ضیاکے سربراہ اعجاز الحق کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

مسلم لیگ ضیاکے سربراہ اعجاز الحق کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
کیپشن: Ijazul Haque, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ضیاکے سربراہ اعجاز الحق کیخلاف ہارون آباد میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز الحق پر مقدمہ ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں درج کیا گیا ، ایف آئی اے کے مقدمہ میں اعجاز الحق ، سابق ایم پی اے غلام مرتضیٰ، سابق ایم پی اے غزالہ شاہین سمیت 23 افراد نامزد کئے گئے ہیں.

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نامزد ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا حوالہ دیا ہے ، ایف آئی اے کی جانب سے تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔