داتا دربار پر چڑھاوے اور چندہ اب آن لائن بھی ہوسکے گا

8 Jul, 2023 | 06:40 PM

علی رامے

علی رامے: نگران حکومت نے آن لائن چندہ اور چڑھاوے کے لیے پورٹل بنانے کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی ٹی بی پنجاب داتا دربار پر چڑھاوے اور چندہ کے لیے آن لائن پورٹل تیار کرے گا ۔ آن پورٹل پر چندہ ،کھانے کی تقسیم، دربار کی تعمیر و مرمت پر آن لائن چندہ بھی دے سکیں گے ۔آن لائن پورٹل سے پھول اور چادر کے چڑھاوے بھی دئیے جاسکیں گے ۔

واضح رہے کہ داتا دربار کے بعد دوسرے فیز میں بی بی پاک دامن ،میاں میر کا بھی آن لائن پورٹل بنایا جائے گا۔  دوسرے فیز میں  بابا فرید گنج شکر کے مزار اور بہاؤالدین زکریا کے مزارت کا بھی آن لائن پورٹل ہوگا۔

مزیدخبریں