ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی شامت، تین دن میں33ہزار چالان

8 Jul, 2023 | 06:39 PM

This browser does not support the video element.

 عرفان ملک: ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کےخلاف مزید سخت اور بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تین روز میں 33 ہزار 233 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ ہیلمنٹ لانے پر بغیر چالان موٹر سائیکلیں واپس بھی کی جانے لگیں۔


سی ٹی او لاہور نےا ہیلمٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کا، مستنصر فیروز نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کو ٹریفک سیکٹرز میں بند کرنے کے احکمات جاری کیے ۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ لانے اور پہننے پر موٹرسائیکلیں واپس کی جائیں، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ  سر پر پہننے کی بجائےبازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا، شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ابتک سات ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ لانے پر بغیر چالان کئے چھوڑ دیا گیا۔

مزیدخبریں