ویب ڈیسک: مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 1925 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 200 روپے کمی سے 2 لاکھ 8 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔دس گرام سونا 172 روپے کمی سے 1 لاکھ 78 ہزار 498 روپے کا ہوگیا۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2480 روپے پر ہی برقرار رہی۔