کاکازئی موومنٹ کا لاہور میں ملک گیر قومی جرگہ

8 Jul, 2023 | 05:12 PM

سٹی42: کاکازئی موومنٹ فار یونیٹی پاکستان کاکا زئی جرگہ کا اہتمام فلیٹیز ہوٹل میں کیا گیا ۔جرگہ میں پاکستان بھر کے مختلف شہروں سے کاکازئی فیملیز نے شرکت کی۔

کاکازئی موومنٹ فار یونیٹی پاکستان کاکازئی جرگہ کا اہتمام فلیٹیز ہوٹل میں کیا گیا ۔جرگہ میں پاکستان بھر کے مختلف شہروں سے کاکازئی فیملیز نے شرکت کی۔جرگہ کا مقصد کاکازئی کو متحد کرنا ہے اس موقع پر چیئرمین کاکازئی موومنٹ امتیاز خان کاکازئی کور کمیٹی کاکازئی موومنٹ خالق رفیق بھی دیگر ارکان کے ساتھ شریک تھے۔ اس موقع پر ملک شہزاد ملک طاہر پولا،ملج کاشف،ملک شاہد،ملک طارق،ملک شیراز،ملک اصف،ملک اظہر پسروری، ملک امتیاز نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کاکازئی برادری کی فیملیز کے مسائل کو مل جل کر حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جرگہ میں طے کیا گیا کہ کاکازئی برادری میں مستحق افراد کی مدد کرنا اور برادری کو جوڑنا اولین مقصد ہے ۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ جرگہ متحد ہو کر باہمی فلاح کے لئے کام کرنےاور محبت کا  پیغام دیتا ہے۔

مزیدخبریں