ویب ڈیسک: چار روز سے بجلی غائب رہنے کی وجہ سے ایم ایم عالم روڈ کے رہائشیوں کا واپڈا کے خلاف احتجاج, مظاہرین نے مین شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا حکام کی نا اہلی کے باعث ایم ایم عالم روڈ کی بجلی گزشتہ چار روز سے نہیں آرہی، جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی معاملات زندگی مفلوج ہو گئی، کئی مرتبہ انتظامیہ سے رابطے کی کوششیں کی گئی لیکن انتظامیہ نے چُپ سادھ لی۔ علاقہ کے مکین واپڈا حکام کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا چار روز سے بجلی غائب ہے کئی بار انتظامیہ کو کال کی ہے کال کرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ،کبھی لٹکتی تاریں وبال جان بن جاتی ہیں تو کبھی بجلی غائب ہونے سے شہری مشکلات سے دو چار رہتے ہیں، جلد اس مسئلے کا حل نا کیا گیا تو اگلا احتجاج ایکسین کے دفتر کے باہر ہوگا اگر ایکسین کے دفتر کے باہر احتجاج کا بھی کوئی فائدہ نا ہوا تو رخ سی ایم ہاؤس کی جانب کیا جائے گا۔