لاہور میں سڑک پر دس فٹ گہرا شگاف

8 Jul, 2023 | 04:36 PM

حافظ دلاور: بارش کےباعث پیکو روڈ پر گہرا شگاف پڑگیا۔ سڑک کے درمیان شکاف پڑ جانے سے اس مصروف سڑک پرٹریفک کی روانی متاثر رہی، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پیکو روڈ پر پنڈی سٹاپ کے قریب سڑک پر گہرا شگاف پڑگیا ہے۔ شگاف کی گہرائی 10 فٹ تک بتائی جاتی ہے۔ واسا انتظامیہ کےمطابق زیر زمین سیوریج پائپ لائن ٹوٹنے کی وجہ سے گہرا شگاف پڑا۔مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیاہے۔ اے سی رائیونڈ خرم حمید اور تحصیلدار ماڈل ٹاؤن رانا ارسال نے مرمتی کام کاجائزہ لیا۔ اے سی رائیونڈ کا کہناہےمرمتی کام آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔


 

مزیدخبریں