ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت جائے گی یا نہیں؟وزیراعظم نے ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی

قومی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت جائے گی یا نہیں؟وزیراعظم نے ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز: قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں؟قومی ٹیم کی بھارت روانگی کے معاملے پر وزیراعظم نے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی گئی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ کمیٹی قومی ٹیم کی بھارت روانگی کے معاملے اور میچز کے وینیوز کا جائزہ لے گی۔کمیٹی میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، اعظم نذیر تارڑ،احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود،امین الحق، قمر زمان کائرہ، طارق فاطمی شامل ہیں۔قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان اور سیکرٹری خارجہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی قومی ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے کے حوالے سے متعلق تمام امور پر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی ۔بھارت میں قومی ٹیم کے میچز کے وینیوز اور دیگر معاملات کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوائے گی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ کریں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر