ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردی مقدمات،عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Imran Khan and Bushra Bibi, Islamabad High Court, application for transfer of cases, city42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 9مئی واقعات اور دہشت گردی و جعلی سازی کے  مقدمات کی دیگر عدالتوں میں منتقلی کیلئے  اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا.

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت کی درخواستوں کے 6 کیسز ٹرانسفر کروانے  کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع  کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 6مختلف درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے بھی کیس دوسری عدالت منتقلی کے لیے درخواست دائر کردی۔ 

 درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ ایک ہی ایف آئی آر میں پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے، ٹرائل کورٹ فیصلہ کرنے کے بعد اپنا مائنڈ ظاہر کر چکی ہے،ٹرائل کورٹ نے کیس ٹرانسفر کی درخواست خارج کردی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے  کہ اعلٰی عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں کیس کسی اور جج کو ٹرانسفر کیا جائے ، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سیشن کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت ہو گی۔