مسجد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی

8 Jul, 2023 | 03:47 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لبنان میں مسجد کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ فائرنگ کے واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب نمازی مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک نمازی جاں بحق اور 5  افراد زخمی ہوئے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مسجد میں فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے البتہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لبنانی فوجی موقع پر پہنچ گئے، اس دوران فوجیوں اور فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے مسلح شخص زخمی ہوگیا۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد میں فائرنگ سے زخمی اور جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق شام سے ہے اور اس علاقے میں شامی پناہ گزین نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں