9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس, فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

8 Jul, 2023 | 03:16 PM

جمال الدین: سانحہ9 مئی اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق فواد چودھری جلاؤگھیراؤ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی،عدالت نے فواد چودھری کی دو مقدمات میں 8 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

 عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے فواد چودھری کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

 فواد چودھری عدالت پیشی کے موقع پر اپنا چہرہ چھپاتے رہے,فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے تو کیمرہ دیکھ کر گھبرا گئے,فواد چودھری اپنے ساتھی سے چھتری لے کر چہرہ چھپاتے رہے.

مزیدخبریں