ویب ڈیسک: پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون کا معاہدہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یورپین ملک سوئٹزر لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے، سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ نے مفاہمتی یادداشت کی تقریب سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے چیئرمین این ڈی ایم اے نے یادداشت پر دستخط کیے جبکہ سوئٹزر لینڈ کے وزیرخارجہ نے دستخط کئے۔
Swiss Foreign Minister Ignazio Cassis and Chairman NDMA Lt. Gen. Inam Haider Malik signed a Memorandum of Understanding between Pakistan & Switzerland to promote cooperation in the field of natural disaster management. Prime Minister Shehbaz Sharif also witnessed the signing… pic.twitter.com/shnVsUDEzP
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 8, 2023