پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی اموات / پی ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کر دی۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کےترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے بارش کے باعث ہونے والی اموات کی رپورٹ موصول ہو گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ فیصل آباد سے بارشوں سے متعلق حادثات میں 2 اموات رپورٹ کی گئیں۔ جھنگ اور خوشاب میں ایک ایک موت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوئے۔
زخمی ہونے والوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے ، پنجاب بھر کی انتظامیہ سے مکمل رابطہ میں ہے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔
شہری نقصانات کی اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔