جناح ہاوس حملہ کیس میں 78 ملزموں کی ضمانتوں میں توسیع 

8 Jul, 2023 | 01:24 PM

جمال الدین: جناح ہاؤس پرحملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ . انسداد دہشت گردی عدالت 78 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 78 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ۔تفتیشی افسر نے کہا ملزمان کیخلاف چالان تیاری کے مرحلے میں ہے،مہلت دی جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں