جمال الدین: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ملزموں کے خلاف تھانہ سٹی پتو کی قصور میں مقدمہ درج ہے۔
عبوری ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پر درخواست گزار ملزم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مراتب علی ، محمد ایوب اور اصغر سمیت 11 ملزموں کی ضمانتوں میں توسیع کا حکم دیا۔