سٹی 42: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری، اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں, محکمہ بلدیات نے نکاسی آب کیلئے مشینری فعال کر دی.
مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل خوب رنگ جما رہا ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا. زندہ دلوں کے شہر لاہور میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جیل روڈ ، مال روڈ ، باگڑیاں ،ہمدرد چوک میں بارش تاحال جاری ہے، فیروزپور روڈ ،کچا جیل روڈ ، کوٹ لکھپت میں بھی بارش نے سماں باندھ دیا ہے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ننکانہ صاحب کے گردونواح میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بار ش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مزید چند روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے، اوکاڑہ میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ، موسم خوشگوار ہوگیا،ملتان شہر اور اس کے گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار وہ گیا ہے ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مون سون بارش کاامکان ہے،اس وقت شہرمیں بادلوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اور9 جولائی کو بارش ہوگی۔
لاہور کے درجہ حرارت کی بات کی جائے تو اس وقت شہر کا درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 23اور زیادہ سے زیادہ 28ڈگری رہے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی مجموعی شرح بہتری کیساتھ 46 ریکارڈ کی گئی، موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،ایبٹ روڈ ،لکشمی ہال روڈ، مال روڈ، گڑھی شاہو،فتح گڑھ، غازی آباد، صدر ،ائیر پورٹ کے اطراف میں شدید بارش سے پانی جمع ہو گیا،
ہمدرد چوک ٹاؤن سے ملحقہ گلیوں میں بھی پانی جمع، بارش کے باعث پیکو روڈ پر گہرا شگاف پڑگیا،گہرے شگاف کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔