ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری

 غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پورا منافع اپنے ملک کی کرنسی میں بیرون ملک بھیجنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاروں کو 6 صنعتوں کے علاوہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی اجازت دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوخصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی کا مقصد 20 سے 25 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی پالیسی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کم سے کم ایکویٹی کی شرح ختم کردی گئی ہے