عمران خان کا پاک فوج سے متعلق واضح موقف

8 Jul, 2022 | 09:05 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتا ۔اس لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا ،پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہیں میں اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں.

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتا اس لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا۔
ملک معیشت کو تباہ کرنے والوں نے گیارہ سو ارب روپیہ کا این آر او لیا،حکومت اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں تو کر لے میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا، نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہیں فری اینڈ فیئر الیکشن ہو،چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا۔
اس بار حکومت میں ایک ایشو رہا مختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں، عثمان بزاد کے علاؤہ باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطور وزیر اعلیٰ مطمئن نہیں تھے،علیم خان اور چوہدری پرویز الٰہی بطور وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہیں میں اپوزیشن میں بیٹھ جاوں،کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہا۔

مزیدخبریں