ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم کی موت کی اصل وجہ کیا بنی؟ ڈاکٹروں کا حیران کن بیان

Former Japanese Prime Minister Shinzo Abe has died after being shot during a speech in Nara, Japan
کیپشن: Former Prime Minister Shinzo Abe
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے پر آج صبح قاتلانہ حملہ ہوا، حملہ آور نے فائر کیا جو کہ ان کے کندھے پر لگا اور وہ گر پڑے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔سابق وزیراعظم کی موت گولی سے نہیں ہوئی، ڈاکٹروں کا اہم بیان سامنےآگیا۔

تفصیلات کےمطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے سابق جاپانی وزیراعظم کو ہسپتال منتقل  کیا  گیا تھا مگروہ جانبر نہ ہوسکے.67 سالہ شنزو ابے جاپان کے مغربی شہر نارا میں خطاب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز کا بیان سامنے آگیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شنزو ابے کو طبی امداد فراہم کرنے والے ہسپتال کے ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب سابق وزیراعظم کو ہسپتال لایا گیا تو ان میں زندگی کے واضح آثار موجود نہیں تھے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر شنزو ابے ہارٹ اٹیک کی وجہ سے زمین پر گرے جبکہ ان کے کندھے پر گولی سے ہونے والے زخم بھی موجود تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer