(عرفان ملک)مسلم ٹاؤن سے دو ہفتے قبل اغوا ہونے والی 19 سالہ طالبہ لاڑکانہ سے پولیس نے بازیاب کی، لڑکی گھریلو جھگڑے کے بعد داتا دربار گئی تھی جہاں سے ایک عورت اسے ورغلا کر لاڑکانہ لے گئی تھی۔
تفصیلات کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی حریم النساء نے پڑھائی کی وجہ سے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر چھوڑا تھا اور کالج سے داتا دربار گئی،وہاں سے نامعلوم خاتون اسے ورغلا کر لاڑکانہ لے گئی۔
پولیس حکام کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد اور جدید ٹیکنالوجی سے لڑکی کو لاڑکانہ سے بازیاب کروا لیا اور اب لاہور پولیس کی ٹیمیں بازیاب کرائی گئی لڑکی کو لاڑکانہ سے لاہور لارہی ہیں جبکہ نامعلوم خاتون کی تلاش سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہیں۔