اچانک لاکھوں روپے اکاؤنٹ میں آنے پر شہری نے کیا کیا؟

8 Jul, 2022 | 07:50 PM

ویب ڈیسک : بھارت میں ایک خاتون نے غلطی سے 7 لاکھ روپے غلط اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے،حیران کن بات اس وقت ہوئی جب اس شخص نے، جس کے اکاؤنٹ میں رقم غلطی سےجمع کرائی گئی تھی، رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی کی ایک خاتون نے غلطی سے 7 لاکھ روپے غلط بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے، سب سے حیران کن بات اس وقت ہوئی جب اس شخص نے جس کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی گئی تھی، رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ اس شخص نے کہا کہ اس نے یہ رقم لاٹری میں جیتی ہے، اس لیے وہ اسے واپس نہیں کرے گا۔

ممبئی میں رہنے والی 38 سالہ خاتون اپنے رشتے دار کو رقم منتقل کر رہی تھیں اور اس عمل کے دوران انہوں نے اکاؤنٹ نمبر لکھتے وقت غلطی کی اور غلط اکاؤنٹ نمبر لکھ دیا جس وجہ سےرقم خاتون کے رشتے دار کے اکاؤنٹ میں جانے کے بجائے ممبئی میں رہنے والے دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی۔جب خاتون کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فوری طور پر بینک سے رابطہ کیا، بینک حکام نے یہ کہہ کرمدد سے انکار کردیا کہ یہ خاتون کی اپنی غلطی تھی اور وہ کچھ نہیں کر سکتے۔

خاتون نے پولیس کے سائبر سیل سے بھی رجوع کیا، اس کے بعد جس شخص کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجی گئی اس کی معلومات نکالی گئیں، اسے رقم واپس کرنے کو کہا گیا لیکن اس شخص نے انکار کر دیا۔  اکاؤنٹ ہولڈر کا کہنا ہے کہ یہ رقم اس کے اکاؤنٹ میں اس لیے آئی تھی کیونکہ اس نے لاٹری جیتی تھی بعد میں سائبر سیل کے اہلکاروں نے اسے جیل بھیجنے کی دھمکی دی جس پر اُس شخص نے ساری رقم واپس کر دی۔

مزیدخبریں