عید سے قبل اساتذہ کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

8 Jul, 2022 | 03:19 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)11 ہزار اساتذہ اور 3 ہزار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی مستقلی کا معاملہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ اور اسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی مستقلی کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ۔

تفصیلات کےمطابق  11 ہزار اساتذہ اور 3 ہزار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی مستقلی کے معاملہ اہم پیشرفت ہوئی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ اور اسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی مستقلی کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔ اساتذہ و افسران کی مستقلی کے لیے پہلی بار پالیسی تبدیل کی گئی۔

چار سالوں سے اساتذہ وافسران مستقلی کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ اساتذہ کو بغیر پی پی ایس سی کے امتحان کے مستقل کیا جائے گا۔پالیسی کے تحت لاہور بھر میں 1900 اساتذہ و افسران نے مستقل ہونا ہے۔

مزیدخبریں