دعا کی خاطر جیل بھی چلا جاؤں گا، ظہیر کا نیا بیان آگیا

8 Jul, 2022 | 03:17 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا، جس کے بعد نت نئے مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔

اس انٹرویو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی نا صرف دعا زہرا کے والدین بلکہ عوام کی اکثریت نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔اس انٹرویو میں دعا زہرا نے اپنے والد مہدی علی کا ظمی کو سخت الفاظ میں کہا کہ وہ ظہیر کے بغیر نہیں رہے گی اور میڈیکل رپورٹس کو غلط قرار دیا۔

دعا کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت اپنے شوہر ظہیر کو چھوڑ کر واپس کراچی نہیں جائیں گی۔ظہیر احمد کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ دعا کے لیے جیل بھی جانے کو تیار ہے۔پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے والد کو وارننگ دی کہ اگر اس کے والدین نے مداخلت کی یا ظہیر سے جدا کرنے کی کوشش کی تو انتہائی اقدام اٹھادوں گی۔بیٹی کے بیان کے بعد مہدی علی کاظمی بھی خاموش نہ رہے اور ویڈیو پیغام اپ لوڈ کر ڈالا۔

مزیدخبریں