عاصم اظہر کی طرف سے مداحوں کے لیےبڑی عیدی

8 Jul, 2022 | 03:27 PM

ویب ڈیسک :گلوکار  عاصم اظہر  نے اپنی منگیتر میرب علی کے ساتھ  نیا گانا ’چل جان دے‘  ریلیز کردیا۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے  اپنی منگیتر میرب علی کے ساتھ ایک نیا گانا ’چل جان دے‘ ریلیز کیا ہے۔ گلوکار عاصم اظہر نے منگل کو اپنا نیا ٹریک ڈراپ کیا اور لکھا چل جان دے… آپ لوگوں کے لیے عیدی ہے۔

 گانے کے ریلیز سے چند منٹ قبل گلوکار نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے کے لیے تیار کیا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں سے کہا، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ عید قریب ہے اور میں نے ابھی اپنے مداحوں کے لیے عیدی کا اہتمام نہیں کیا ہے۔

 گلوکار کا مذید کہنا تھا کہ اس بار میں آپ لوگوں کے لیے عیدی کے دو سیٹ لا رہا ہوں ، میں آج رات 10:30 یعنی  تقریباً آدھے گھنٹے میں ایک سرپرایز دینے والا ہوں،دوسرے سرپرائز کے لیے آپ کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا، وہ بڑی عید کی بڑی عیدی ہے۔

مزیدخبریں