(قیصر کھوکھر) سیکرٹری بلدیات نےعید الاضحیٰ پرافسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نےعید الاضحیٰ کی چھٹیوں کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید پر تمام بلدیاتی و انتظامی افسران ڈیوٹی دیں گے۔
واضح رہےکہ حکومت پنجاب کی جانب سے عید پر پانچ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق عید پر8 جولائی سے 12 جولائی تک عام تعطیل ہوگی۔