خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردیئے

8 Jul, 2022 | 12:45 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردیئے، عید کے بعد فاروق ستار کا پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان  کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کے درمیان تنظیمی عہدےداروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا بھی طے پاگیا ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدیداران کو ایڈجسٹ کیا جائے گاجبکہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عیدکے بعد پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے جس میں فاروق ستار اپنی ایم کیو ایم  میں واپسی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ فاروق ستار کی جانب سے این اے 245 سےدستبرداری اوربلدیاتی امیدواروں کے حوالے سےاعلان متوقع ہے۔

مزیدخبریں