وزیراعظم کا بڑی عید پر پنشنرز کیلئے بڑے تحفے کا اعلان

8 Jul, 2022 | 11:38 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقعے پر ریڈیو کے پینشنرز کے لیے بڑے تحفے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو عید کے دن سے پہلے ادائیگیوں کی ہدایت کی تھی، ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا , وزیراعظم کے خصوصی حکم پر نیشنل بینک اور حبیب بینک کی شاخیں آج کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کی ادائیگیوں کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا۔

مزیدخبریں