ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

Hajj
کیپشن: Hajj
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)فضا میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند ہوگئیں، دنیا بھر سے ججاز مقدس میں جمع ہوئے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

عزام کرام نے رات منیٰ میں قیام کیا، عبادات، تلاوت اور  استغفار میں مصروف رہے اور نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات روانہ ہوئے, 10 لاکھ سے زائد عازمین حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔

غروب آفتاب کے وقت اذان مغرب سے قبل حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نماز عشاء کے وقت مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

عازمین مزدلفہ میں رات قیام کریں گے اور ساتھ رمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور فجر کی نماز ادا کرکے (رمی) یعنیٰ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جمرات روانہ ہوجائیں گے۔

اس کے بعد وہ قربانی کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتارکر اس کی پابندیوں سے آزاد ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان عالمی وبا کورونا کے باعث دو سال بعد اتنی بڑی تعداد میں فریضہ حج ادا کر رہے ہیں، پاکستان سے بھی اس سال 85 ہزار کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔