(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ اور عوام کے شدید دباؤ کے باعث وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اب وزیر اعظم کے عہدے کیلئے پہلا امیدوار سامنے آگیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیئر کنزرویٹو رہنما ٹام ٹوگینڈہٹ نے وزیراعظم کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج اور پارلیمنٹ میں خدمات سر انجام دینے کے بعد اب وزیراعظم بن کر خدمت کروں گا۔
واضح رہے کہ بورس جانسن وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کے بعد کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے بھی مستعفی ہوگئے تاہم وہ نئے قائد کے انتخاب تک اپنے عہدے پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔