سابق وزیر اعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک

8 Jul, 2022 | 02:04 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے سابق جاپانی وزیراعظم کو ہسپتال منتقل  کیا  گیا تھا مگروہ جانبر نہ ہوسکے.

مقامی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ  شنزو ابے کو دو گولیاں لگی تھیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا, شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا۔

یاد رہے کہ شنزو ابے پہلے 2006 سے 2007 اور پھر 2012 سے 2020 تک جاپان کے وزیراعظم رہے۔

مزیدخبریں