اسٹیج پر دلہے کی ماں کے ہاتھوں چپل سے پٹائی,ویڈیو وائرل

8 Jul, 2021 | 07:16 PM

ویب ڈیسک:    بھارت میں ہونے والی شادیاں مختلف رسومات سمیت مختلف حادثات کی بناء پر بھی اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی نظر  آتی ہیں۔ ایسا ہی  ایک واقعہ ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں والدہ کو اسٹیج پر چڑھ کر مہمانوں کے سامنے دلہا کی چپل سے پٹائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں میں تب پیش آیا جب دلہا دلہن کی سٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے کی تقریب جاری تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دلہن خوبصورت سن فلاور سٹائل میں تیار کیے گئے سٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے میں مصروف تھے کہ اچانک دلہے کی ماں نے سٹیج پر چڑھ کر پہلے توڑ پھوڑ کی اور پھر چپل اتار کر اپنے  دلہے بنے بیٹے کو مہمانوں کے سامنے مارنا شروع کر دیا۔شادی میں شریک چند مہمانوں نے آگے بڑھ کر خاتون کو زبردستی سٹیج سے اتارا، بعد ازاں ویڈیو میں خاتون کو شادی کی تقریب سے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔  
 میڈیا رپورٹ کے مطابق والدہ کی دلہا بنے بیٹے پر تشدد کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ والدہ بیٹے کی دوسری ذات کی لڑکی سے شادی پر ناخوش تھیں۔ لڑکے  نے خاندان کی مرضی کے خلاف جاکر انکیتا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی ۔کورٹ میرج کے 3 ماہ بعد لڑکی کے والد نے فیصلہ کیا کہ بیٹی اور داماد کی شادی کی تمام رسمیں مقامی ہال میں ادا کی جائیں گی اور جب اس شادی کی خبر لڑکے کی ماں کو ہوئی تو انھوں نے ہال پہنچ کر اپنے بیٹے کو چپل سے مارنا شروع کر دیا۔

مزیدخبریں