ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکی لیکس، جولیان آسانج کو سخت سکیورٹی والی جیل میں نہیں رکھیں گے، امریکا

وکی لیکس، جولیان آسانج کو سخت سکیورٹی والی جیل میں نہیں رکھیں گے، امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : جولیان آسانج کو سخت سکیورٹی والی جیل میں نہیں رکھیں گے امریکانے برطانیہ کو یقین دہانی کرادی۔

 وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے برطانیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر مجرموں کے تبادلے ے معاہدے کے تحت جولیان آسانج کو جاسوسی کا مقدمہ چلانے کے لئے امریکا کے حوالے کردیا گیا تو اسے سخت ترین سکیورٹی والی جیل میں نہیں رکھا جائے گا اور سزا کی صورت میں بھی انہیں اپنے آبائی علاقے آسٹریلیا میں جیل کاٹنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ امریکی حکام نے یہ یقین دہانی یوکے کراؤن کورٹ کو کرائی ہے۔ ایک برطانوی جج نے جولیان آسانج کو یہ کہہ کر امریکاکے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا کہ اگر جولیان کوسخت ترین سکیورٹی والی جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا تو وہ خودکشی کرسکتاہے۔

اور جنہیں ہم ترقی یافتہ اورمہذب ملک سمجھتے ہیں وہ بھی اپنے جیسے ہی ہیں۔  وکی لیکس کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ ترین لیک میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جولیان آسانج کو اگلے 25 سال تک جھوٹے کیسز میں الجھا کر مختلف ملکوں میں رسوا کرنے کی سازش تیار تھی ۔ امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرکمپنی سٹراٹ فار کی جانب سے جسے امریکی سی آئی اے نے جولیان آسانج کے اغوا کا ٹاسک دے رکھا تھا کی  ای میل میں کہا گیا ہے کہ جولیان آسانج کو پھنسانے کے لئے کوئی اندر کا آدمی تلاش کیا جائے اور اگلے 25 سال تک مختلف ملکوں میں کیسز دائر کرکے اس کی رسوائی کو یقینی بنایا جائے۔

Suhail Ahmad

Senior content editor