ایل سی ڈبلیو یو میں نیٹ ورک سکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ

8 Jul, 2021 | 05:56 PM

سٹی 42: لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں5روزہ نیٹ ورک سکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ،طالبات اور فیکلٹی کو سائبر سکیورٹی، نیٹ ورک ہراسگی سے تحفظ اورہیکرز سے بچاو کی تربیت دی گئی۔
  تفصیلات کےمطابق  لاہور کالج برائےخواتین یونیورسٹی میں5روزہ نیٹ ورک سکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ ختم ہوگئی۔ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام اورک اور پاکستان ایجوکیشن اینڈریسرچ نیٹ ورک کے تعاون سے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے کیا۔اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرپرسن الیکٹریکل انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سعدیہ مروت ،چیئرپرسن کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صائمہ فرحان، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر اقصٰی شبیر،ڈاکٹر سحر ضیاء، فکیلٹی ممبران اور سٹاف نے شرکت  کی۔

ورکشاپ میں حصہ لینے والے سٹوڈنٹس اور فیکلٹی ممبران کو سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں 34 سٹوڈنس اورفیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔ورکشاپ میں سائبر سکیورٹی، نیٹ ورک ہراسگی سے تحفظ اورہیکرز سے بچاؤ کی تربیت دی گئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا کہنا تھا کہ سائبر سکیورٹی اور نیٹ ورک ہراسگی کیخلاف تحفظ اور ہیکرز کے حملوں سے بچاؤ وقت کی اہم ضروت ہے، ایل سی ڈبلیو یو میں نیٹ ورک سکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد خوش آئند ہے،ایل سی ڈبلیو یو کا شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس سائبر سکیورٹی اور ہیکرز کے حملوں سے بچاؤ کیلئےطالبات کی معاونت کررہا ہے۔

مزیدخبریں