لاہور ہائیکورٹ کا پٹواریوں سے متعلق بڑا فیصلہ

8 Jul, 2021 | 04:50 PM

Arslan Sheikh

عثمان علیم: لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے پٹواریوں سے متعلق بڑا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے پنجاب بھر کے پٹواریوں کو پرائیویٹ بلڈنگز سے فوری سرکاری بلڈنگز میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ پٹواریوں کواپنے ساتھ پرائیویٹ افراد رکھنے سے بھی روک دیا گیا۔

تحریری فیصلےمیں بتایا گیاکہ پرائیویٹ افراد رکھنےوالے پٹواریوں کیخلاف ڈی جی اینٹی کرپشن مقدمات درج کرے۔ ہمیں یہ نہیں بُھولنا چاہیے کہ شفافیت کے قیام اور کرپشن کیخلاف مزاحمت کو اپنے کلچر کا حصہ بنا کر ہی دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کیا جاسکتا ہے۔ جسٹس چودھری عبدالعزیز نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلےمیں کہا گیا کہ انتہائی دکھ کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسے کیسز کی وجہ سے ہی پاکستان کرپشن کےحوالے ٹاپ ممالک میں ہے۔

عدالت نےسینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو حکم دیا کہ آئندہ کسی پرائیویٹ شحص کو ریونیو سرکل میں کام کی اجازت نہ دی جائے۔ مستقبل میں اگر کوئی پٹواری ملوث پایا گیا تو ڈی جی اینٹی کرپشن اس کیخلاف کارروائی کریں۔ پٹواری کیساتھ پرائیویٹ بندے بٹھانے میں اگراےسی، ڈی سی سمیت کوئی بھی ملوث ہے تو ڈی جی اینٹی کرپشن کارروائی کریں۔

اس کیس میں سینئر ممبربورڈ آف ریونیو اور اسسٹنٹ کلکٹر، ڈپٹی کلکٹر اور کمشنر بہاولپور کو نوٹس جاری کیے گئے۔ تمام افسران کے پاس بولنے کو کچھ نہیں تھا۔عدالت نے پٹواری رفیق احمد کی درخواست ضمانت میں حکم نامہ جاری کیا۔عدالت نے پٹواری کی درخواست ضمانت دو لاکھ روپے کےمچلکوں کےعوض منظور کرلی۔  

مزیدخبریں