سٹی 42: ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ،وزارت خزانہ نے پینشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔نوٹفیکیشن کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔ اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام پینشنرز پر ہوگا، پینشن میں اضافے کا اطلاق سول و آرمڈ فورسز پینشنرز پر ہوگا، یکم جولائی 2021 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پینشنرز پر بھی اضافے کا اطلاق ہوگا۔