سٹی42: لیسکو میں اربوں روپےکی بےضابطگیوں کا انکشاف، بینک اکاؤنٹس کی مینجمنٹ،میٹریل کی خریداری سمیت دیگرامور میں ایک سال کےدوران 22 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق لیسکو میں بائیس ارب روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،اربوں روپے کی بے ضابطگیاں کمپنی کے مختلف شعبہ جات میں کی گئی ہیں، رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مختلف امور میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں، میٹریل کی خریداری میں اٹھارہ کروڑ روپے، بینک اکاؤنٹس کی مینجمنٹ ک میں نوے کروڑ روپے، گرڈ سمیت دیگر بے ضابطگیوں کی مد میں تین کروڑ روپے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ریکوریز کی مد میں چھ ارب انتالیس کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف دو ہزار انیس اور بیس کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔