اب موبائل فون بھی مہنگے ملیں گے

8 Jul, 2021 | 02:49 PM

Imran Fayyaz

سٹی42:وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ترمیمی کسٹم کوڈ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  30 ڈالر تک موبائل فون پر 300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے، 30 تا100 ڈالر کے موبائل فون پر 3 ہزار روپے ڈیوٹی، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل فون پر 7500 روپے ، 200 تا 350 ڈالر کے موبائل فون پر 11 ہزار روپے ، 350 تا 500 ڈالر کے موبائل فون پر 15 ہزار روپے  جبکہ  500 ڈالر سے زائد فی سیٹ پر 22 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔

مزیدخبریں