موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری

8 Jul, 2021 | 12:48 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: محکمہ قانون نے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جاری نوٹیفیکیشن کے تحت 70سی سی موٹر سائیکل کی نئی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے،  100سی سی موٹر سائیکل کی نئی رجسٹریشن فیس پندرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ 125 سی سی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس دو ہزار روپے مقرر جبکہ  150 سی سی  سائیکل کی رجسٹریشن گیس 2500 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

قبل ازیں پنجاب حکومت نے بجٹ میں موٹر سائیکل رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کی سفارش کی تھی۔ موٹر سائیکل کی قیمت کے ایک فیصد کے بجائے مختلف شرح کے نفاذ کی تجویزسامنےآ ئی تھی۔

70 سی سی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 1000روپے کرنے کی سفارش کی گئی، 71 سے 100سی سی تک رجسٹریشن فیس 1500 روپے کرنے کی تجویز جبکہ 101 سے 125 سی سی تک رجسٹریشن فیس 2000روپے کی سفارش کی گئی تھی۔ 150سی سی سے زائد پر موٹر سائیکل کی قیمت کا 2 فیصد رجسٹریشن فیس تجویز کی گئی تھی۔

مزیدخبریں