ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدنام زمانہ بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کا ایک اور فوج کھڑی کرنے کا فیصلہ

بدنام زمانہ بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کا ایک اور فوج کھڑی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : بدنام زمانہ پرا ئیویٹ کنٹریکٹر کمپنی بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس نے10ارب ڈالر کی لاگت سے  یوکرائن  میں ایک اور نجی فوج کھڑی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

ٹائم کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی ارب پتی ا یرک پرنس جو نجی کنٹریکٹرز کی سب سے بڑی فوج کا مالک بھی ہے نے بلیک واٹر کی بدنامی  کےبعد اب ایک اور فوج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ماضی کی طرح اس میں امریکی نیوی سیلز کمانڈوز کی جگہ یوکرائنی فوجی بھرتی کئے جائیں گے جبکہ اس فوج کو یوکرائنی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی یوکرائنی حکومت ایرک پرنس کی اس تجویز پر غور کررہی ہے ۔۔بلیک واٹر کمپنی جس کا نیا ایکس ای ہے اور جسے زی پکارا جاتا ہے  بے رحم کرائے کے قاتلوں کی فوج ہے اور اس قدر فنی مہارت اور استعداد کی حامل ہے کہ اس کمپنی کے اہلکار افغانستان میں موجودہ خفیہ اڈوں پر ڈرون طیاروں پر ہیل فائر میزائل اور پانچ سو پونڈ وزنی لیزر گائیڈڈ میزائل لگانے کا کام کرتے رہے ہیں۔ یہ کام ماضی میں سی آئی اے کے اپنے ماہر انجام دیتے تھے۔ جن سے القاعدہ کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ بلیک واٹر کے کنٹریکٹرز نے عراق اور افغانستان میں ہزاروں افراد کو قتل کیا جس پر صدر جارج ڈبلیو بش پر شدید تنقید بھی کی گئی۔ 

Suhail Ahmad

Senior content editor