(ویب ڈیسک)طلبا ہوجائیں ہوشیار۔۔۔ خبردار ، اب پلاسٹک کوٹنگ یا لیمینیشن کرائی گئی سند ، ڈپلوما یا ڈگری تصدیق نہیں ہوسکیں گی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق لیمینیشن کرائی گئی دستاویزات کی اب ہائر ایجوکیشن کمیشن تصدیق نہیں کرے گا کیونکہ ان پر تصدیق مہر یا سیل کا لگنا ممکن نہیں ۔ اسی طرح جو بھی سند ڈپلوما یا ڈگری ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تصدیق کے لئے پیش کی جائے اسے پھٹا پرانا یا خستہ حال نہیں ہونا چاہیے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ دستاویزات کی تصدیق کے لئے آن لائن درخواست کی صورت میں فون کرنے کے بجائے صرف ای میل پر رابطہ کیا جائے۔ اسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن کسی بھی غیر ملکی یونیورسٹی یا کالج کی ڈگری کی تصدیق نہیں کرے گا۔