ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہروز سبزواری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی

Shehroz Sabzwari-Sadaf
کیپشن: Shehroz Sabzwari-Sadaf
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

اداکار شہروز سبزواری اور ادکارہ صدف کنول ایک نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئے جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے علاوہ خود سے متعلق دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی،  شہروز سبزواری سے دوسری شادی کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اداکار نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتے تھے کیونکہ ہمارے کام میں غیر شادی شدہ رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

شہروز سبزواری نے صدف کنول کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک انتہائی خالص لڑکی ہے، اس وقت میں اپنی زندگی کے جس مرحلے سے گزر  رہا تھا اس کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتا تھا کیونکہ میں ایک مذہبی آدمی ہوں۔

شہروز نے کہا کہ ہمارے مذہب میں بہت ساری چیزوں کی اجازت نہیں ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ ان سے دور رہوں۔ میری نیت صاف تھی اس حوالے سے صدف کو بتایا، میں نے صدف سے کوئی غلط بیانی نہیں کی، اسے پہلے ہی اپنی تمام صورتحال سے آگاہ کردیا تھا۔

دوسری جانب صدف کنول نے شہروز کے حوالے سے کہا کہ اس نے میری بہت رہنمائی کی، یہ اچھی شخصیت کے ساتھ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں، ان کے والدین نے بہت اچھی تربیت دی ہے۔

خیال رہے اداکار شہروز سبزواری کی ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف سے 8 سالہ رفاقت گزشتہ برس ختم ہوئی تھی جس کے بعد شہروز نے ماڈل صدف کنول سے مئی 2020 میں شادی کر لی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer