حاکمین خان کا بیٹا قاتلانہ حملے میں جاں بحق، بلاول بھٹو کی شدید مذمت

8 Jul, 2021 | 11:09 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے  سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہان حاکمین قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مقامی رہنما ملک شاہان پر جنازے سے واپسی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گولی ان کے سر میں لگی، پولیس نے بتایا کہ ملک شاہان کو شدید زخمی حالت میں اٹک سے راولپنڈی منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

ڈی پی او کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے پارٹی رہنما کے قتل کی شدید مذمت کی اور ٹویٹ میں کہا کہ شاہان حاکمین کے قتل کی خبر سن کر انتہائی صدمے کی کیفیت سے دوچارہوں۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے بھی قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی، نیر بخاری نے کہا کہ شاہان ملک کے فائرنگ میں جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور سن کر دلی دکھ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں شاہان ملک کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزیدخبریں