برائلر  مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی

8 Jul, 2021 | 09:29 AM

Imran Fayyaz

سٹی 42:برائلر  مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، برائلر  گوشت کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  برائلر  مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی پر صارفین نے قدرے اطمینان کا اظہار کیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے ،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ   حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید   کم ہونی چاہئے۔

 شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اشیائے  خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ صارفین ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی  قیمتوں کے اس اتار چڑھاؤ کے سبب  تشویش میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  برائلر گوشت کی قیمت میں مزید6 روپے کمی ہوئی  ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 254روپے فی کلو ہو گیا،برائلرتھوک ریٹ167 ،پرچون ریٹ175 روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈے154 روپے درجن فی درجن ملیں گے۔

مزیدخبریں