ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنادیا گیا

شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنادیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)اوگرا نے شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنا دیا۔اوگرا نے ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ روپے جرمانے عائد کردیے۔ ملوث کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں  ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنادیا گیا،اوگرا  نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کی مالی امداد کا فیصلہ کیا،اوگرا نے ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ روپے جرمانے عائد کردیے۔ ملوث کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی۔

زخمیوں کو 5 لاکھ روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیاگیا،چینگ چی رکشہ مالکان کو فی کس 1 لاکھ روپے ادا کرنے کے احکامات دیے گئے، اوگرا نے حادثے میں تباہ ہونے والے موٹرسائیکل مالکان 50 ہزار روپے فی کس اداکا حکم دیا۔

واضح رہے کہ   شاہدرہ میں  ایل پی جی ٹینکر الٹنےکے بعد زور دار دھماکےسے پھٹ گیا،آتشزدگی کےباعث ٹریفک وارڈن سمیت دس افراد جھلس گئے،موقع پر کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی جل گئیں۔ شاہدرہ موڑ پر  ایل پی جی ٹینکر کا ٹائر برسٹ ہوا جس کے باعث ٹینکر الٹ گیا اور پھر زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی،موقع پر موجود افراد نےبھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔
آتشزدگی کے باعث پارکنگ میں کھڑے تمام رکشے،گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں جل گئیں،ریسکیو نےجھلسنے والے تمام افراد کو طبی امداد کےلیےمیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer