لاہوریوں کیلئے اچھی خبر،پنجاب حکومت نےبڑی اجازت دیدی

8 Jul, 2020 | 03:47 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےقیام کافیصلہ کرلیا گیا،اتھارٹی لاہورمیں دریائےراوی کےحوالےسےقائم کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق دریائے راوی کے معاملات دیکھنے کے لئے " راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی" قائم کر نے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ نےراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےقیام کی منظوری دیدی ہے۔ اتھارٹی ماحول کی بہتری،ہاؤسنگ سرگرمیاں،انڈسٹری کےفروغ کیلئےکام کریگی۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹریفک کوکنٹرول کرنےمیں بھی مددگارثابت ہوگی جبکہ دریائےراوی کےپانی کوقابل استعمال بنانےکیلئے بھی کام کیاجائے گا۔

اتھارٹی دریائےراوی میں گنداپانی گرانےکی روک تھام کیلئےبھی کام کریگی جبکہ دریائےراوی کےگردونواح میں ماحول کو بہتربنانے اورگرین بیلٹ لگانےکاکام بھی کرےگی۔

واضح رہے کہ دریائے راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کے منصوبہ کے لئےراوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 99 ہزار ایکڑ اراضی پر سیکشن چار کا نافذ کیا گیا،ایل ڈی اے کی درخواست پر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت سیکشن چار کا نفاذ عمل میں لایا گیاتھا جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔

لاہور کی تحصیل شالیمار میں سب سے زیادہ 91 ہزار 96 کنال اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ ہوا،موضع باغبانپورہ کی 920 کنال 9 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ ہوا، موضع کوٹ خواجہ سعید کی 3928 کنال 12 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کیاگیا اورموضع محمود بوٹی کی 2512 کنال 3 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں موضع گنجا سندھو 11094 کنال 4 مرلہ اراضی پر سیکشن چار نافذ کیا گیا،موضع ہانڈو گجراں کی 6132 کنال 19 مرلہ اراضی پر ایکشن چار نافذ  جبکہ موضع لکھو ڈیر کی 17669 کنال 16 مرلہ اراضی پر سیکشن چار نافذ ہوا تھا اسی طرح موضع ماڑی کی 7964 کنال ا مرلہ اراضی پر ایکشن چار نافذ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب موضع ملروار 3861 کنال 18 مرلے اراضی پر سیکشن چار نافذ کردیا گیا، موضع نت کی 6954 کنال 17 مرلہ اراضی پر سیکشن چار نافذ کردیا گیا،موضع سگیاں وساوپورہ 858 کنال 10 مرلہ اراضی پر سیکشن چار نافذ کردیا گیا،موضع تیگڑھ 2215 کنال 15 مرلہ اراضی پر سیکشن چار نافذ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے دریائے راوی پر ایک نیا جدید شہر بسانے کا منصوبہ تجویز کیا ،یہ شہر دنیا کا جدید شہر ہوگا جس میں تمام ورلڈ کلاس سہولتیں میسر ہونگے، اس شہر میں جدید نہریں اور جدید جھیل بنائی جائیں گی، حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں